پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کیلئے اقدامات شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے،جیل حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کی کسی جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی نہیں ہیں، تمام جیلوں میں دوہزارسے زائد قیدی مزید رکھے جا سکتے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے جیل بھر و تحریک شروع کرنے کے اعلان کے بعد صوبے کی جیلوں میں مزید قیدیوں کو رکھنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں اس وقت صوبے کی گیارہ جیلوں میں دو ہزار سے زائد قیدی پابند سلال ہیں۔آئی جی جیل نے بتایا کہ صوبے کی جیلوں میں مزید دو ہزار قیدی باآسانی رکھے جاسکے ہیں جبکہ مچ جیل میں سو سے ڈیڈھ سو ہائی پروفائل قیدی بھی رکھنے کی گنجائش موجودہے۔آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ جیل بھر تحریک کے دوران گرفتاریاں دینے والوں کو مختلف اسٹیڈیم اور کھلے میدانوں میں رکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے