پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں، عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

میونخ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، عالمی برادری کو افغانستان میں قیام امن کیلئے کردارادا کرنا ہوگا۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا پاکستان افغان پناہ گزینوں کی کئی دہائیوں سے میزبانی کررہا ہے۔ افغان عبوری حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی ان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی اداروں کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے