نیب کو ختم کیے بغیر حکومت نہیں چلے گی،شاہد خاقان عباسی
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، اسے ختم کیے بغیر حکومت نہیں چل سکتی،(ن)لیگ سے کوئی معاملات نہیں، نواز شریف میرے لیڈر ہیں،(ن)لیگ کے بعد سیدھا گھر جاوں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجود نیب قائم ہے، نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، اس ادارے کو ختم کریں ورنہ پاکستان کی حکومت نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اہل کار اختیارات کے استعمال سے گھبراتے ہیں، آج جو بدحالی ہے اس کی وجہ یہ نیب کا ادارہ ہے، آج لوگ سوال کررہے ہیں کہ ملک کے حالات ایسیکیوں ہیں، جو ظلم نیب نے کیا اس کے حقائق بھی عوام کے سامنے آئیں، نیب صرف سیاسی انتقام کیلیے بنایا گیا تھا، سابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو ان سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔
شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ میں 23 سال سے نیب کو سمجھتا ہوں، ملک کیسیاستدان اور صنعتکار نیب کی عدالتوں میں چکر لگارہے ہیں، نیب کو ملکی سیاست پرقبضے کیلیے بنایا گیا، جاوید اقبال کا احتساب ہونے تک معاملات آگے نہیں چل سکتے۔پارٹی سے ناراضی کے سوال پر لیگی رہنما نے کہا کہ 31 سال پارٹی میں بغیر عہدے کے کام کیا ہے ،(ن)لیگ سے کوئی معاملات نہیں، نواز شریف میرے لیڈر ہیں، (ن)لیگ کے بعد سیدھا گھر جاں گا۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہجس اسٹیج پر ملک کے حالات پہنچے ہیں ہم سب اس کے ذمے دار ہیں، جو نئی لیڈر شپ آئے اسیکام کا موقع دینا چاہیے۔