نوشکی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ سمجھ سے بالاتر اور عوام دشمنی کے مترادف ہے،میر خورشید جمالدینی

نوشکی (ڈیلی گرین گ وادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے بیان میں ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی ضلع سے باہر اسمگلنگ پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی نوشکی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ سمجھ سے بالاتر اور عوام دشمنی کے مترادف ہے،ایرانی تیل کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،ایرانی تیل و ڈیزل صرف سرحدی علاقوں کے لوگوں کو ریلیف اور سہولت کے ہے مگر کچھ مافیاز ان کو صوبے اور ملک کے باقی حصول میں اسمگل کرکے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنانا چاہتے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، ضلعی انتظامیہ کیچ نے پٹرولیم مصنوعات کے ضلع سے باہر اسمگلنگ پر پابندی عائد کرکے عوامی مفاد میں بہتر قدم اٹھایا ہے اس لئے ہم ضلعی انتظامیہ نوشکی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایرانی پٹرولیم کے ضلع نوشکی سے باہر اسمگلنگ پر پابندی عائد کرکے عوام کو فوری ریلیف پہنچائیں،انہوں نے کہاکہ ضلع سے باہر اسمگل ہونے کے وجہ سے ضلع میں ایندھن کی قلت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور ایرانی پٹرولیم سے علاقائی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہچ رہا ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ نوشکی بھی کیچ انتظامیہ کی تقلید کرتے ہوئے ضلع نوشکی سے باہر تیل اسمگلنگ پر عوام کے مفاد میں پابندی عائد کریں تاکہ ضلع میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی قلت نہ ہو اور ایندھن کی قیمتوں میں استحکام آئے۔عوام پہلے سے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان و نان شبینہ کے محتاج بن کر رہ گئے ہیں، مزید قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے عوامی مفاد میں ضلعی انتظامیہ فوری کاروائی کریں تاکہ عوام کو ریلیف میسر ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے