ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پالتو بلی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی

ملتان(ڈیلی گرین گوادر) ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پالتو بلی کے باعث 15منٹ کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔سعودی عرب سے آئی بلی کو اس کی مالکن واپس سعودیہ لے جانا چاہتی تھیں۔ رحیم یارخان کی رہائشی خاتون اس کا بیٹا بلی کو سعودی عرب سے پاکستان لائے تھے اور خاتون پالتو بلی کو پرواز پی کے739 کے ذریعے ملتان سے جدہ لے کرجانا چاہتی تھیں۔ضروری دستاویزات کے باوجود سفر کی اجازت نہ ملنے پرخاتون اور بیٹے نے احتجاج کیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب کسی بھی جانور کو لانے سے پہلے اندراج ضروری ہے اور ناما ڈاٹ ایس اے نامی ویب سائٹ پر پالتو بلی کا اندراج نہیں کیا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ آخری وقت تک بلی کا اندراج ویب سائٹ پر کرنے کی کوشش کی گئی اور اسی وجہ سے جہاز کی روانگی میں بھی 15منٹ تاخیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے