مستونگ،لیویز تھانہ کردگاپ کی بروقت کارروائی ٹیوب ویل کیبل چور گرفتار

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) گرگینہ کلی پسندخان کی حدود میں چوری شدہ ٹیوب ویل کیبل بمعہ ملزمان ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق آج سے پہلے علاقے میں کافی چور سر گرم تھے ملزمان نے ایک ٹیوب ویل کیبل چوری کر کے فرار ہوئے اس اطلاع پر جناب ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی جناب اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ حبیب الرحمن لونی ر سالدار میجر شاہ محمد زہری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ کردگاپ سمیع اللہ سرپرہ نائب رسالدار اسماعیل ، دفعدار فدا الرحمان دفعدار بابو خان محمد اور سمیت لیویز کی چھاپہ مار ٹیم نے گرگینہ کلی پسندخان کی حدود میں کاروائی کر کے مسروقہ ٹیوب ویل کیبل ملزمان سمیت گرفتار کر دیا عوامی حلقوں کی لیویز انتظامیہ کردگاپ کی اس اہم کاروائی کی خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ لیویز انتظامیہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لاکر ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی میں اہم کردار ادا کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے