غیر قانونی ٹرالنگ کے باعث مچھلیوں کی کئی نسلیں ناپید، ساحل میں آباد ہزاروں ماہی گیروں کے روزگار شدید خطرات سے دوچار

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) غیر قانونی ٹرالنگ کے باعث مچھلیوں کی کئی نسلیں ناپید، ساحل میں آباد ہزاروں ماہی گیروں کے روزگار شدید خطرات سے دوچار، حکومتی سطح پر بہترین میکینزم نہ ہونے سے ماہی گیری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں مایوسی۔تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، جیونی اور اورماڑہ میں گزشتہ کافی عرصے سے غیر قانونی ٹرالنگ اور ممنوع جالوں کے استعمال سے سمندر میں مچھلوں کی کئی نسلیں ناپید ہوگئی ہیں۔ مقامی ماہی گیروں کے مطابق سندھ اور دیگر علاقوں سے آنے والی بڑے بڑے ٹرالرز ان کے شکار کرنے کے سمندری حدود میں گھس کر نہ صرف انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ سمندری حیات کی نسل کشی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ساحل سمندر میں آباد ہزاروں لوگوں کا ذریعہ معاش شعبہ ماہی گیری سے منسلک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ٹرالنگ سے نہ صرف مقامی ماہی گیروں کے روزگار کو شدید نقصان پہنچا ہے بلکہ ساحلی علاقوں میں آباد لوگوں کی معیشت کو بھی غیر قانونی ٹرالرز سے کافی نقصان پہنچا ہے۔حکومتی سطح پر بہترین اور مثبت میکینزم نہ ہونے کے باعث مقامی ماہی گیروں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے