صوبے میں بارہ ہزار اساتذہ کی کمی ہے، تین ہزار اسکول بند پڑے ہیں،ثناء بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے اسمبلی اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بارہ ہزار اساتذہ کی کمی ہے، تین ہزار اسکول بند پڑے ہیں، ایمرجنسی پلان کے تحت محکمہ تعلیم میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں جس پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر عارضی بنیادوں پر بھرتیاں کر رہے ہیں تاکہ اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے