گوادر میں بلائنڈنس پروگرام بلوچستان کی تعاون سے امراض چشم کے علاج و معالجہ کے لئے ضلع بھر میں سینٹر کھولے جائیں گے،ڈاکٹر عبدالواحد

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر میں بلائنڈنس پروگرام بلوچستان کی تعاون سے امراض چشم کے علاج و معالجہ کے لئے ضلع بھر میں سینٹر کھولے جائیں گے، متعلقہ سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر کے علاؤہ آر ایچ سی پسنی، آر ایچ سی جیونی، اور آر ایچ سی اورماڑہ میں بھی قائم کی جائینگی، آنکھوں کے OPD کے لیے تمام سینٹر میں علیحدہ کمرے مہیاء کر دی گئی جبکہ مشینری اور آنکھوں کے آلات بہت جلد انسٹال کیے جائیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر عبدالواحد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر عبدالواحد نے اپنے پسنی دورہ کے دوران کہا کہ گوادر میں بلائنڈ نس پروگرام بلوچستان کی تعاون سے ہم بہت جلد ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر کے علاؤہ آر ایچ سی پسنی، آر ایچ سی جیونی، اور آر ایچ سی اورماڑہ میں آنکھوں کی بیماریوں کی علاج و معالجہ کے حوالے سے سینٹر کھولنے جا رہے ہیں جس کی سروے ڈاکٹر احمد صاحب ڈائریکٹر آف ایپی ڈمیولوجسٹ بلوچستان کی سربراہی میں ہم مکمل کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے او پی ڈی کے لئے تمام سینٹر میں علیحدہ کمرے مہیاء کر دی گئی ہیں جبکہ مشینری اور آنکھوں کے آلات بہت جلد انسٹال کیے جائیں گے جس میں آپٹومیٹرسٹ (آنکھوں کے ماہر معالج)ساپیکش ریفریکشن اور سائکلوپیجک ریفریکشن دونوں کام انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بصارت کے نقائص، بیماریوں اور ان کی شناخت، چوٹیں اور اصلاحی ریفریکٹیو لینز تجویز کے علاؤہ پروگریسو، کروی/سلنڈریکل اور مریضوں کی بصری ضرورت پر مبنی حفاظتی چشمے اور بصارت سے محروم افراد کے لئے کم بصارت کی تشخیص اور بحالی کی خدمات/ امداد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاؤہ بصری امراض کی بیماریوں کی جانچ، تشخیص، انتظام اور روک تھام آنکھ کا نظام اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ ماہر امراض چشم سے رجوع کرنا اور دیگر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلے پلان میں یہ پروگرام ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر میں مریضوں کے لیے نظر کے گلاسز بنانے کی سہولیات مہیا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے