کوئٹہ، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پرٹرانسپوٹرز نے کرایے بڑھا دیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کرایے بڑھا دیے گئے۔لوکل بس ایسوسی ایشن نے پیٹرول و ڈیزل مہنگا ہونے پر کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ تنظیم کی جانب سے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد لوکل بس کے کرایے کی مد میں 10 روپے اضافے کے ساتھ 50 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔صدر لوکل بس ایسوسی ایشن کے مطابق لوکل بسوں کے کرایوں میں اضافہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے