کراچی، دہشتگردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا اور عمارت میں داخل ہوئے،رانا ثنا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) کراچی میں پولیس آفس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت رابطے میں ہے، سندھ پولیس کو ہر مدد فراہم کی جائے گی۔کراچی شارع فیصل پر پولیس آفس پر دہشتگردوں کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا ہے کہ چھ سے 7 دہشتگرد عمارت میں داخل ہوئے ہیں، پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا، دہشتگردوں نے دستی بم پھینکے اور اس کی آڑ میں عمارت میں داخل ہوئے، دہشتگرد عمارت کی تیسری منزل پر ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس اہلکار تیسری منزل تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور کے واقعے کے بعد سے جنرل تھریٹ موجود ہے ، تمام صوبوں میں تمام ادارے پوری طرح متحرک اور چوکنا ہیں، پشاور اور اب کراچی کے واقعے کے بعد انتظامات کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔