نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے پشتونخوامیپ کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں پر مشتمل وفد کی ملاقات،صوبے کی سیاسی صورتحال ر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے پشتونخوامیپ کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں پر مشتمل وفد کی ملاقات، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسیٰ روشان، مرکزی رہنما قادر آغا، صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے و دیگر نے مہر گڑھ ہاؤس کراچی میں سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد، رحیم ترین، قاری اختر شاہ کھرل، نصر اللہ کاکڑ، علاؤ الدین کاکڑ، ملک مصطفیٰ کاکڑ، ملک میر وائس کاسی، لالا ظاہر خان دمڑ، گلزار کاکڑ، ظاہر رئیسانی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور صوبے کے مجموعی امور پر آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔