محکمہ قانون بلوچستان نے 1812 سے 2021 تک 209 سالہ تاریخ پر مشتمل تمام قوانین کو تحریری شکل دے دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ قانون بلوچستان نے 1812 سے 2021 تک 209 سالہ تاریخ پر مشتمل تمام قوانین کو تحریری شکل دے دی، وکلاء، عوام الناس اور محکمہ جات کی سہولت کے لئے تمام تحریری مواد کو محکمہ قانون کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی زیر سرپرستی محکمہ قانون کوڈیفیکشن سیکشن کے ڈائریکٹر مزمل حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور محنت اور توجہ سے تمام قوانین، نوٹیفکیشن، قانونی رہنمائی پر مشتمل حوالہ جات کو چھ جلدوں میں شائع کرکے تمام والیمز مکمل کرلئے ہیں جمعہ کو یہاں پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ڈائریکٹر کوڈیفیکشن مزمل حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ اللہ، اور سابق ڈائریکٹر پارلیمانی افئیرز سعید اللہ نے ملاقات کی اور محکمہ قانون بلوچستان کے آخری مصدقہ اپ ڈیٹ والمیز کی مکمل اور حتمی شائع کردہ جلدیں پیش کیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس مشکل ترین ٹاسک کی تکمیل پر ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر کوڈیفیکشن سمیت تمام ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور طباعت و اشاعت میں کام کے اعلیٰ معیار کو سراہا محکمہ قانون کے افسران نے اس اہم امور کی انجام دہی میں سرپرستی اور حوصلہ افزائی پر پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو محکمہ قانون بلوچستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ پایہ تکمیل کو پہنچنے والے آخری والیمز گزشتہ 29 سال سے زیر التواء تھے جو الحمدللہ اپ ڈیٹ کردئیے گئے ہیں محکمہ قانون بلوچستان کا پہلا مصدقہ والیم 1988 میں شائع ہوا جس میں 1812 سے لیکر 1962 تک کے قوانین، احکامات، شامل تھے دوسرا والیم 1992 میں شائع ہوا جس میں 1963 سے لیکر 1969 تک کی اپ ڈیٹ تھیں، تیسرا والیم 1994 میں شائع ہوا جس میں جس میں 1970 سے لیکر 1980 تک کی جملہ معلومات اپ ڈیٹ تھیں یہ تین والمیز چھ سال میں مکمل کرکے شائع کئے گئے اس کے بعد اشاعت کا کام التواء کا شکار رہا گزشتہ سال ہم نے اس 29 سالہ بیک لاگ کو ختم کرنے کا عزم کیا اور محکمہ قانون کوڈیفیکشن سیکشن نے تمام قوانین، احکامات و حوالہ جات کو یکجا کرکے مسودہ جات کی تشکیل و طباعت کا کام شروع کیا اور ایک ہی سال 2021 و 2022 کے درمیان تین والمیز چار، پانچ اور چھ کی تشکیل و طباعت کا مشکل ترین ٹاسک مکمل کر لیا۔ والیم 4 میں 1981 سے 2009 والیم 5 میں 2009 سے 2014 اور والیم 6 میں 2015 سے مئی 2021 تک کی اپ ڈیٹ شامل ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ سرکاری محکموں، وکلائاور عوام الناس کی سہولت کے لئے یہ تمام اہم قانونی دستاویزات محکمہ قانون بلوچستان کی ویب سائٹ Balochistancode.gob.pk پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں جس سے باآسانی استفادہ کیا جاسکتا ہے اور ماضی کی طرح اب کسی بھی محکمے یا فرد کو قانونی معاونت وحوالہ کے لیے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ میں دبی فائلوں کو کھنگالنے کی ضرورت نہیں ہوگی اس موقع پر ڈائریکٹر کوڈیفیکشن مزمل حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ اللہ نے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو طباعت شدہ والیمز کا سیٹ پیش کیا