عمران خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس میں کوئی فرق نہیں دونوں کی زبان ایک جیسی گندی ہے،حافظ حمداللہ

ہٹیاں بالا (ڈیلی گرین گوادر)اجمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنماء،مرکزی ترجمان پی ڈی ایم و سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس میں کوئی فرق نہیں دونوں کی زبان ایک جیسی گندی ہے ان دونوں کے مخالف جو بھی ہو گا ان کے مطابق وہ غدار اور را کا ایجنٹ ہے جس طرح عمران خان کا کوئی ویژن نہیں اسی طرح آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا بھی کوئی ویژن نہیں تنویر الیاس کا ویژن دولت ہے دولت کے باعث تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کے عوام کیڑے مکوڑے لگتے ہیں را کے اصل ایجنٹ عمران خان اور تنویر الیاس ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ تنویر الیاس کے لیڈر عمران خان نے کہا تھا کہ مودی کی جیت ضروری ہے اور اس کی جیت کے لیے دعا کی تھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور ادھر عمران خان مودی کی کامیابی کے لیے دعائیں کرتا رہا پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں عمران خان کے خلاف جو جنگ لڑ رہی تھی وہ جنگ آئین کی بالا دستی اور عوام کے ووٹ کے حق کو تسلیم کرنے کی جنگ تھی عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معائدہ کیااس کا نقصان آج ریاست اور عوام بھگت رہی ہے عمران خان کے دور میں خارجہ محاز پر پاکستان تنہائی کا شکار ہواہمارے قریبی دوست ممالک ہم سے ناراض ہو گئے عمران خان کے دور میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں تھی آرڈیننس کے زریعے ملک چلایا جا رہا تھا پی ڈی ایم کا جو موقف تھا اس کی ہر جگہ آج تائید ہو رہی ہے آج عمران خان اور جنرل(ر) باجوہ ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں عمران خان کبھی ایک اور کبھی دوسرا چورن فروخت میں مصروف ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان سینیٹر حافظ حمد اللہ نے جامع مسجد المصطفٰی و مدرسہ للبنین و البنات ہٹیاں بالا میں سالانہ ختم بخاری شریف و دستار بندی کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ختم بخاری شریف و دستار بندی کی تقریب میں پندرہ حفاظ کرام کی دستار بندی اور دس طالبات کی چادر پوشی کی گئی تقریب سے شیخ الحدیث مولانا نعیم الدین ، میزبان مولانا پروفیسر الطاف حسین صدیقی ، مولانا فرید احمد ،مولانا گل احمد اظہری،مولانا مختار احمد کیانی ،مولانا عبدالوحید ،مولانا عبدالقدیر ،مفتی جمیل جامی ، مولانا فقیر اللہ ،مولانا حسین ہزاروی ،قاری عبدالرحیم ،قاری عبدالغفور،مولانا رضا ءالرحمن ،مفتی ابرار ،قاری جمیل احمد ،مولانا عبدالوحید،قاری فضل ربی ،قاضی شمیم ،خواجہ ناصر الدین چک ،فرید خان،احتشام الحق اعوان،عبدالشکور حسان اور دیگر نے خطاب و شرکت کرتے ہوئے تمام حفاظ کرام اور طالبات کو مبارکباد دی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ علماءانبیاءکے وارث ہیں انبیاءعلیہ السلام کو گالیاں دی جاتی رہی ہیں ہم انبیاءکرام سے افضل تو نہیں ہیں 74 سالوں میں پہلی بار عمران خان کے دور میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کر دیایوٹرن خان مودی کی جیت کے لیے دعاﺅں میں مصروف رہاکہ اگر مودی الیکشن جیت گیا تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا یوٹرن خان نے مسئلہ کشمیر کا حل تین حصوں میں تقسیم کرنے کا موقف اپنایا جسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا ہے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ میں حیران ہوں کشمیر کے لوگوں پر جنہوں نے عمران خان کی پارٹی کو کامیاب کیا جس نے کشمیر کا سودا کیا کشمیر کا وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کا نہیں ہو نا چاہیے اس سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچ رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسانیت کی اصلاح کے لیے دو چیزیں انتخاب فرمائی ہیں ایک استاد اور دوسری کتاب اسی لیے اللہ تعالی نے حضرت محمدﷺ کو دنیا میں معلم بنا کر بھیجا اور ساتھ قرآن مجید رہنمائی کے لیے اتارا بیوقوفی اور جہالت کا خاتمہ دولت سے ممکن نہیں یہ صرف علم سے ممکن ہے دنیا کی سیاست اورریاست دو حصوں میں تقسیم تھیں ایک کو دائیں بازو کا سیاست دان کہا جاتا تھا دوسرے کو بائیں بازو کا سیاستدان کہا جاتا تھاایک کی قیادت روس کر رہا تھااور دوسرے کی قیادت آج امریکہ کر رہا ہے دنیا کی سیاست بھی دو حصوں میں تقسیم تھی آپ ذرا ماضی میں جائیں جو لوگ تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں ان کو معلوم ہے اس زمانے میں بھی اسی قسم کی دو طاقتیں تھیں جو قیصر و کسری ایران کے بادشاہ کے پاس تھی اس کے پاس حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے سفیر بھیجا اس نے سفیر سے پوچھا عمرؓ کیسا شخص ہے تو سفیر نے جواب دیا عمرؓ کی شان یہ ہے کہ نہ دھوکہ دیتا ہے اور نہ دھوکہ کھاتا ہے اس سے ثابت ہوا کہ ریاست مدینہ میں حکمرانی کرنے والے حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کی سیاست جھوٹ ،فریب، دھوکے اور یوٹرن سے پاک تھی انہوں نے کہا کہ یوٹرن نام ہے جھوٹ کا جو شخص پوری قوم کو نچوائے ،پوری قوم ریاست کو لڑوائے ،قوم اور فوج کو آپس میں لڑوا کر نفرتیں عداوتیں، تعصب کی فضا پیدا کرے پہلے کہے کہ امریکہ کی سازش سے حکومت ختم ہوئی آج کہتا ہے کہ باجوہ نے گرایا اسی کا نام یوٹرن ہے لعنت ہے ایسے شخص پر اسی کو یوٹرن کہا جاتا ہے ایسے شخص کے منہ سے ریاست مدینہ کی بات زیب نہیں دیتی کیونکہ ریاست مدینہ میں نہ تو دھوکہ تھا اور نہ ہی جھوٹ عمرؓ کے دور میں قومی خزانے سے کسی کو اجازت نہیں تھی کہ وہ خزانے سے پیسے چوری کرے کسی کی ہمت نہیں ہوتی تھی کہ توشہ خانہ سے گھڑیوں کو اٹھا کر فروخت کر ڈالے جس شخص کے پاس علم اور عقل کی دولت نہ ہو وہ دغاباز ہوتا ہے ختم بخاری کی تقریب کے آخر میں خطیب جامع للبنین والبنات المصطفی ہٹیاں بالا حضرت مولاناپروفیسر الطاف حسین صدیقی نے تمام شرکاءتقریب،بالخصوص پاکستان سے مدعو کیے گئے علمائے کرام کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے گوناگوں مصروفیات کے باوجود اپنا قیمتی وقت نکال کر تقریب میں شرکت کی تقریب میں صدر انجمن تاجران سید فیصل گیلانی،جہانگیر عباسی، سنئیر صحافی ممبر گورنگ بانڈی پریس فاونڈیشن محمد عارف کشمیری ،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب مبارک حسین اعوان،نائب صدر محمد زاہد اعوان، سمیت بڑی تعداد میں خواتین، سیاسی سماجی مذہبی شخصیات عوام علاقہ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے