سبی میلہ 25فروری کے بجائے 3مارچ کو ہوگا،کمشنر سبی ڈویژن

سبی(این این آئی)سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں و اسپاں کی تاریخ میں تبدیلی،سبی میلہ 25فروری کے بجائے اب 3مارچ کو ہوگا، کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کے مطابق سبی کا سالانہ ثقافتی میلہ کی تاریخ تبدیل کردیا گیا ہے سبی میلہ 2023جو 25فروری سے شروع ہونا تھا اب سبی میلہ 25فروری کے بجائے 3مارچ کو شروع ہوگا اور5مارچ کو رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور تقریبات کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں انہوں نے کہا سبی میلہ کو حسب روایت شایاں شان طریقے سے منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ سبی میلہ تاریخی اعتبار سے بہت اہمیت کے حامل ہے سبی میلہ عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور صوبے کی معشیت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلے میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے تمام داخلی و خارجی شاہراوں پر چیکنگ کا عمل سخت ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے