ایف آئی اے نے 1.8 ارب کی منی لانڈرنگ پر اعجازالحق کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق کو 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پر طلب کر لیا۔

اعجازالحق کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا، اعجاز الحق پر آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کا الزام ہے، اعجازالحق پر 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔اعجاز الحق کا کیس نیب کی جانب سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا، ایف آئی اے نے اعجازالحق کو 21 فروری کو فیصل آباد آفس میں پیشی کا کہا ہے، اعجاز الحق سے جوائنٹ انکوائری ٹیم تفتیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے