آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں، آسودہ حال لوگوں کے گھروں کی تلاشی لیں اربوں ڈالر ملیں گے، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ضلع بھکرسے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلا نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہ جائے بلکہ آسودہ حال لوگوں کے گھروں کی تلاشی لیں انہیں اربوں ڈالر ملیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو زراعت پر توجہ دینا ہو گی، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ اگر اس پر توجہ دے دی تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسی میں ہم سوراخ کئے جا رہے ہیں۔ ہم انڈسٹری میں ترقی یافتہ ممالک سے ہزاروں سال پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک کروڑ کی گاڑی لیتے ہیں تو یہ پیسہ باہر چلا جاتا ہے، میرے ملک میں مزدور نے صرف تنخواہ لی ہو گی۔ کیوں ہم لگژری گاڑیوں کی درآمدات پر پابندی نہیں لگاتے؟پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے کا کہنا تھا کہ ایک ایک وزیر، مشیر اور بیوروکریٹ کے گھر دس دس گاڑیاں کھڑی ہیں جن کا پیٹرول بھی حکومت دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے