کوئٹہ ، پرائس کنٹرول کمیٹی کی کاروائی، مہنگا دودھ فروخت کرنے پر23 ڈیری فارمرزاور 12 دکاندارگر فتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو اور اسپیشل مجسٹریٹ مسعود احمد بگٹی کی زیرنگرانی پرائس کنٹرول کمیٹی نے مشرقی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں مہنگا دودھ فروخت کرنے اور گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے23 ڈیری فارمرز اور 12دکانداروں کو جن میں نان بائی،پرچون فروش، بیکری شاپ اور مرغی فروخت کرنے والے شامل تھے ان کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی دودھ اور دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں خود ساختہ مہنگائی کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیتی اور جو لوگ اس عمل میں مصروف پائے گئے ان کے خلاف اسی طرح کی کاروائیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں گی واضع رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو اور ان کی ٹیم عوامی شکایات پر گزشتہ دو دنوں سے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں اور مہنگے داموں دودھ اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے