پولیس اہلکار عمران کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام بلوچستان پولیس کے لئے باعث فخرہے، موسیٰ جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان کے کو آرڈینیٹر موسی جان اچکزئی نے گزشتہ روز دوران ڈیوٹی غریب شخص کی مدد کرنے والے پولیس اہلکار کو تعریفی شیلڈ سے نوازا وزیراعلی بلوچستان کے کو آرڈینیٹر موسی جان ا چکزئی سے پولیس اہلکار عمران نے ملاقات کی اس موقع پر موسی جان اچکزئی نے پولیس اہلکار کو گزشتہ روز غریب شخص کی مدد کرنے پر شاباش دی اور شیلڈ سے نوازا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی جانب سے کیا جانے والا اقدام تمام پولیس اہلکاروں کیلئے ایک مثبت پیغام ہے ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم اپنے شہر اور صوبے کے غریب عوام کی معاونت کریں پولیس اہلکار عمران کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام بلوچستان پولیس کے لئے باعث فخرہے واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس اہلکار کی جانب سے غریب شخص کی مدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے