پنجگور،6 روز گزرنے کے باوجود پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا،صارفین پریشان

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں چھ روز گزرنے کے باوجود پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق چھ روز قبل پنجگور اور تربت کے درمیان نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن اور ٹاور کو تباہ کردیا تھا جس سے پنجگور کیکے مختلف علاقوں کے ٹیلی فون ایکسچینج تا حال مکمل طور پر بند ہیں جس سے صارفین کے ہزاروں لینڈ لائن فون ڈیڈ اوریوفون کی سروس بھی شدید متاثر ہوئی ہے پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین اور مالیاتی ادارے بھی متاثر ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ پنجگور میں موبائل فون کمپنیوں کی نیٹ سروس گزشتہ ایک سال سے مکمل بند ہیں اور لوگ پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ پر انحصار کررہے ہیں مگر پی ٹی سی ایل صارفین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے پی ٹی سی ایل کا ای وی او ونگل سسٹم بھی بند ہے حالانکہ پی ٹی سی ایل ریونیو کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر صارفین کو جدید سہولیات فراہم نہیں کررہاہے پنجگور ملک کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جو تاحال فائبر اپٹک سسٹم سے منسلک نہیں اور 30/35 سالہ پرانے ریپیٹر اسٹیشن سے منسلک ہے اس سلسلے میں صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور کو فائبر اپٹک سسٹم سے منسلک کیا جائے اور پنجگور کے لوگوں کو ٹیلی مواصلات کی جدید سہولیات فراہم کئے جائیں پی ٹی سی ایل صارفین کی سہولیات کے لئے ای وی او ونگل سسٹم کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے