پنجگور،نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق

پنجگور (ڈیلی گ رین گوادر)پنجگور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پروم دز کے رہائشی آصف ولد عبدالرحمن اپنی اہلیہ کے ہمراہ پروم سے پنجگور شہر آرہے تھے کہ سیدان کراس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے انکی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ خود تومحفوظ رہے تاہم گولیاں لگنے سے انکی اہلیہ مسماۃ (ر) جاں بحق ہوگئی۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے