مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام وزراء کی شاہ خرچیوں کو ختم کر ے ، میر لیاقت علی لہڑی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سیاسی و قبائلی رہنماء میر لیاقت علی لہڑی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں غریب عوام پر مسلسل مہنگائی کا طوفان برپا کیا جا رہا ہے مہنگائی کے طوفان نے پسماندہ طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی مہنگائی ختم کرنے والے دعویداروں نے ایسی مہنگائی کردی کہ ملک کو مکمل طور پر مفلوج بنا دیا حالیہ بد ترین مہنگائی میں غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ایک طرف بے روزگاری دوسری طرف خوفناک مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے متبادل راستہ اپنا کر تمام وزراء کی شاہ خرچیوں کو ختم کر ے ملک میں اس وقت دو جنگیں لڑی جارہی ہے غریب روٹی کیلئے اور حکومت اقتدار کیلئے ملکی اشرافیہ نے اپنی مراعات میں ایک فیصد بھی کمی نہیں کی حکمرانوں نے پاکستان کو غریب کیلئے جیل اور عقوبت خانہ بنا دیا حکمرانوں کی کرپشن نا اہلی اور سازشوں کی سزاء کم آمدنی والے خاندانوں کو مل رہی ہیں یاد رہے کہ بھوک بہت سفاک ہوا کرتی ہے اور خالی پیٹ میں جب بھوک کا شعلہ بھڑکتا ہے تو وہ تہذیب و تمدن کی سچی جھوٹی سبھی دلیلوں کو جلا کر راکھ کر دیتا ہے تبھی تو کہا جاتا ہے بھوک مٹانے کیلئے روٹی چوری کرنے والے کا نہیں بلکہ حاکم وقت کا ہاتھ قلم کیا جائے موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی بیروزگاری غربت کرپشن اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے