منگچر لیویز کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی اشتہاری ملزم گرفتار

منگچر(ڈیلی گرین گوادر) رسالدار میجر لیویز قلات علی اکبر مینگل، ایس ایچ او لیویز تھانہ منگچر علی اصغر نیچاری نے کہا ہے کہ منگچر لیویز کی اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ایک کامیاب کاروائی میں اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ہے امن و امان برقرار رکھنے اور قانون کی عملداری کے لیے لیویز فورس عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لائن آفیسر لیویز تھانہ منگچر نائب رسالدار سیف اللہ لہڑی، دفعہ دار سکندر خان مینگل موجود تھے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قلات منیردرانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی کی نگرانی میں رسالدارمیجرعلی اکبرمینگل اور ایس ایچ او لیویز تھانہ منگچر علی اصغر نیچاری کی سربراہی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ قلات محمدجان لانگو، لائن آفیسر لیویز تھانہ منگچر نائب رسالدار لیویز سیف اللہ لہڑی، دفعہ دار میر سکندرخان مینگل ودیگر لیویز فورس کے ہمراہ چھاپہ مارکر قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عیدمحمد ولد محمد افضلقوم یوسفزئی لانگو کو گرفتار کرلیا لیویز ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے