لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار سردار نجف حمید معطل

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار سردار نجف حمیدخان کو معطل کردیا گیا۔کمشنر آفس راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں نجف حمید کو چارج فوری طور پر چھوڑ کر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نائب تحصیلدار سردار نجف حمید خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں محکمہ مال چکوال کے 4 گرداور اور 8 پٹواری بھی شامل ہیں۔دوسری جانب پنجاب کی بیوروکریسی میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پرتقرر وتبادلے کردیے گئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے 52 اعلی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے