شیخ جعفر مندو خیل بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اچھی طرح منظم کریں گے،میر نثاربلوچ
خاران(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میر نثاربلوچ نے بذریعہ فون پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا صدر نوٹیفکیشن جاری ہونے پر مبارکباد دی اور شیخ جعفر خان مندوخیل کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہرکی کہ وہ پارٹی کومنظم اور فعال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے ۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے مسلم لیگ ن بلوچستان کے سنئیر رہنما میر نثاربلوچ سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اور قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی قائدین کے ساتھ مشاورت سے مجھے بلوچستان میں پارٹی کا صدر نامزد کرکے اور نوٹیفکیشن جاری کرنے پر اپنے قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جھنون نے مجھے پارٹی کا صوبائی صدر بناکر بھاری ذمہ داریاں میرے کندے پر ڈال دیا ہے اور انشاءاللہ بلوچستان میں پارٹی کے فعالیت کیلئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اہم کردار ادا کروں گا اور بلوچستان میں پارٹی کے کارکنان اور دیگر اسٹیک ہولڈر سے رابطے میں ہوں عنقریب بلوچستان میں مسلم لیگ ن میں نئے لوگ شامل ہونگے میر نثاربلوچ نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے نئے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کو نئی ذمہ داری پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاوزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جعفر مندو خیل بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اچھی طرح منظم کریں گے اور پارٹی کے امور کو بہتر طریقے سے سر انجام دینگے۔اور پارٹی کے سنئیر قربانی دینے والے ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور بلوچستان میں پارٹی کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر لائیں گے