سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے مولاناعبداللہ جتک ودیگر کی ملاقات سیاسی صورتحال اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال

نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے اسلام آباد میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی سپریم کونسل کے ممبر قائد نصیر آباد مولانا عبداللہ جتک کا وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ لارجز میں ملاقات کی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیاوفد میں جییوآئی جعفرآبا کے رہنما مولانا حماد اللہ کھوسہ۔صاحبزادہ حاجی محفوظ احمد بھیری۔محمد ابوبکر سکھروی شامل تھے۔اس موقع پر جییوآئی کے مرکزی رہنما حافظ عبدالمالک بروہی بھی موجود تھے بعد ازاں جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے وفد کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے