سبی تبلیغی اجتماع پر جانے والے چار افراد قبائلی جھگڑے کی بناپر اغواء

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی سے سبی تبلیغی اجتماع پر جانے والے چار افراد کوقبائلی جھگڑے کی بناپر اغواء کیا گیا۔کمشنر سبی دویژن شاہد سلیم قریشی نے اغواء واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہرنائی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ مغویوں کو جلد بحفاظت بازیاب کیا جائے،ہرنائی انتظامیہ نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے مغویوں کو باز یاب کرا لیا،لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی سے چار افراد سبی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے سبی آرہے تھے کہ مخالف قوم ترین کے ذیلی شاخ ونیچی قبیلے کے لوگوں نے ان افراد کو یونین کونسل اسپین تنگی کے علاقہ سور وا سے اغواء کیا اغواء ہونے والوں میں حلیم ولد کوتان،شبیر ولد ملک اموجان، عبدالمقتدر ولد مولوی عبدالقویم،پیرمحمد سلطان شامل ہے مغوی افراد کا تعلق ہرنائی کلی خدرانی سے بتایا جاتا ہے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے اغواء کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہرنائی انتظامیہ کو اغواء ہونے والے مغویوں کی جلد بازیابی کے احکامات جاری کئے ہرنائی انتظامیہ نے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کے احکامات کی روشنی میں کاروائی کرتے ہوئے چاروں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا اور ورثاء کے حوالے کئے۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے