جماعت اسلامی،الخدمت فاؤنڈیشن نے گوادرکے عوام کو انسانیت کی خدمت کیلئے جدید ایمبولینس کا دوسراتحفہ دے دیاہے،سراج الحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پچھلے ڈھائی سال سے مکران ڈویژن کے عوام کیساتھ ملکر حقوق کیلئے پرامن جمہوری حق دوتحریک چلارہاہے جس کی بدولت عوام کوحقوق بھی میسر آئے ہیں جماعت اسلامی،الخدمت فاؤنڈیشن نے گوادرکے عوام کو انسانیت کی خدمت کیلئے جدید ایمبولینس کا دوسراتحفہ دے دیا۔ گوادرکے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک پر بھر پور اعتماد کیا انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بہت جلد رہا،گوادرمکران کے عوام کو حقوق مل جائیں گے گوادر کے عوام اکیلے نہیں جماعت اسلامی اورپوری قوم ان کیساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ گوادرکے دوران مختلف تقاریب سے خطاب،الخدمت گوادر کو جدید ایمبولینس حوالہ کرنے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نائب امیر حافظ محمد اسماعیل مینگل،امیر ضلع گوادرماسٹرعبدالمجید،جنرل سیکرٹری مولانا لیاقت بلوچ،الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری نادل علی،شریف میاندادودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔اس موقع پر سراج الحق ومولانا عبدالحق ہاشمی نے الخدمت فاؤنڈیشن گوادرکو انسانیت کی خدمت کیلئے جدید ایمبولینس کا تحفہ دے دیا۔ سراج الحق نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،منتخب کونسلرز،حق دوتحریک کے قائدین کوعوام نے حقوق کے حصول کیلئے آگے کرکے ان پراعتماد کیا ہے حکومت مقدمات،مشکلات وپریشانیاں پیدا کرنے کے بجائے جمہوری طریقے سے ساتھ دیں۔ گوادر سی پیک،ساحل،ترقی وخوشحالی کا مرکز ہے مگراگر اس مرکز کے باسیوں کو بنیادی انسانیت حقوق میسر نہ ہو کاروبار،عزت کو تحفظ میسر نہ ہو،مچھیروں کے مچھلی ٹرالر مافیاانڈوں بچوں سمیت بھتہ دیکر غائب کر رہے ہوں۔بارڈرپر تاجروں وعوام کو بغیر رشوت وبھتہ کے قانونی طریقے سے بھی تجارت کی اجازت نہ ہو۔چیک پوسٹوں پر تذلیل ہو توعوام میں لازمی ردعمل واحساس محرومی،عمل پیدا ہوگی۔گوادر کی ترقی پورے پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان کو ترقی دیکرہی پاکستان ترقی کر سکتاہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ مظلوموں کے حقوق کے حصول کیلئے آوازبلند کیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک نہ سی پیک کے خلاف ہے نہ پاکستان کے خلاف ہے بلکہ جمہوری طریقے سے قانونی حقوق مانگنے والی عوام کی تحریک ہے۔پرامن جمہوری دھرنے پر حکومت نے حملہ کرکے ظلم ونفرت میں اضافہ کر دیا حکومت ٹرالرزاوربارڈرزمافیازکو لگام دیں معصوم محب وطن حقوق مانگنے والوں کے خلاف طاقت کے استعما ل کے بجائے مافیازکے خلاف طاقت کا استعما ل کریں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فوری رہا،قائدین وکارکنان پر جھوٹے مقدمات ختم،گوادر میں دفعہ 144ختم کرکے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔