بلوچستان اس وقت گوناگوں مسائل سے دوچار ہے ، ثناء بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس ثناء بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اس وقت گوناگوں مسائل سے دوچار ہے انہوں نے ایک انگریزی روزنامہ میں شائع ہونے والی ایک تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں آج سے ستر سال قبل محمد علی جناح کی سبی میں خطاب کے دوران بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ایک قونصل کے قیام کی بات کی تھی اس تحریر کو پڑھ کر یوں محسوس ہوا کہ جیسے یہ ستر سال پہلے کی نہیں بلکہ آج کی بات ہے وہ تمام مسائل آج بھی بلوچستان میں موجود ہیں جب معاشرہ ہی جانی کیفیت میں مبتلا ہو تو ترقی اور خوشحالی نہیں ہوتی دنیا میں جہاں ایسی صورتحال ہو وہاں ٹروتھ اینڈ ری کنسائلیشن کی بات ہوتی ہے اور یہ دنیا کے پسماندہ ملکوں نے نہیں بلکہ بڑے بڑے ممالک میں ہوتا ہے ہم دنیا کے جس کونے میں دیکھیں وہاں یہ ہوچکا ہے جس کی آخری مثال جنوبی افریقہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو ہزار میں ایک این آر او جاری ہواتھا جس میں ایم کیو ایم کے قیدیوں سمیت پچیس ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا اور کرپشن میں ملوث لوگوں کو رعایت ملی تھی جبکہ بلوچستان میں نہ تو پیسوں کی کوئی بات ہے اور نہ ہی کوئی جرم ہواہے یہاں سیاسی مسائل ہیں جس کی وجہ سے یہاں این آر او نہیں ٹروتھ اینڈ ری کنسائلیشن کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ گیارہ جولائی 2021ء کو سابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلہ میں پیش رفت کرتے ہوئے نوابزادہ شازین بگٹی کو اپنا مشیر بنایا تھا مگر پھر بات آگے نہیں بڑھ سکی اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمہ عالمی اصولوں کے تحت ٹروتھ اینڈ ری کنسائلیشن کی جانب بڑھا جائے یہ اس وقت بلوچستان کا اہم ترین مسئلہ ہے اور باقی تمام مسائل اسی سے جڑے ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے