بجلی کا مسئلہ طویل عرصے سے حل نہیں ہورہا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، زمرک خان اچکزئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ بجلی کا مسئلہ طویل عرصے سے حل نہیں ہورہا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ذرعی شعبہ ہر سال بری طرح سے متاثر ہوتا ہے وفاق کی جانب سے بلوچستان کو وسائل کی فراہمی میں تاخیر کے باعث ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ خود بجلی کے مسائل حل کرسکیں صوبے کے ذرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے سلسلے میں بھی وفاق کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے انہوں نے زور دیا کہ ایوان کی کمیٹی بناکر وفاقی حکومت سے اس مسئلہ پر بات کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے