انتخابات ایک جمہوری عمل ہے اور نیشنل پارٹی اس میں بھر پور حصہ لیگی ، رحمت صالح بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سینئر باڈی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جبکہ اجلاس کے مہمان خاص مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ تھے اجلاس میں عالمی یوم مادری زبان،مردم شماری اور این اے 65کے ایجنڈے پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیاگیا اور تجاویز بھی دیئے گئے۔اجلاس سے سابق وزیر صحت صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ اور مرکزی نائب ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبانوں کا عالمی دن پوری دنیا میں منا یا جاتا ہے اقوام متحدہ کے ڈیکلیئریشن کے مطابق اس دن کی مناسبت سے آگاہی مہم اور سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں مادری زبانوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل پارٹی نے 21فروری کو پریس کلب میں سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ پاکستان ایک کثیر ا لقومی ریاست ہے یہاں پر بلوچ،پشتون،پنجابی،سندھی اور سرائیکی اور دیگر اقوام ہزاروں سالوں کی تاریخ رکھتے ہیں اور ان کی زبان،ثقافت اور تاریخی پس منظر کو اجاگر کرناریاست کی ذمہ داری ہے لیکن ایک مخصوص ذہنیت کے لوگ اس تنوع سے انکاری ہے ہم سمجھتے ہیں کہ تمام قوموں کی زبان کو قومی زبان قرار دیا جائے مردم شماری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر جو طریقہ کار محکمہ شماریات نے وضع کئے وہ نا قابل قبول ہے کیونکہ مردم شماری کو نادرا کے ساتھ منسلک نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی قوم کا اندراج ہے پاکستان کی کثیر القومی حیثیت کو مد نظر رکھ کر ہزاروں سالوں کے تاریخ پر محیط قوتوں کی شناخت ار اکثریت کو مسخ نہیں کیا جائے این اے 265کا الیکشن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات ایک جمہوری عمل ہے اور نیشنل پارٹی اس میں بھر پور حصہ لیگی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر رمضان ہزارہ کیلئے کوئٹہ میں پارٹی بھر پور مہم چلائے بالخصوص دوست اپنے علاقوں میں کارنر میٹنگ اور عوام کو متحرک کرنے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے اجلاس سے ممبر سینٹرل کمیٹی نیاز بلوچ،ممبر سینٹل کمیٹی ستار بلوچ،صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوب نیاز،ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ،نعیم بنگلزئی،ممبر سینٹرل کمیٹی یونس بلوچ،ضلعی فنانس سیکرٹری سعید احمد سمالانی،این اے 265کے نامزد امیدوار ڈاکٹر رمضان ہزارہ،نصر اللہ شاہوانی،تحصیل نائب صدرعظمان لانگو،انیل غوری ودیگر نے خطاب کیا۔