آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، پرانے لوگوں کو آزمانہ دانشمندی نہیں، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ سٹی سے نامزد امیدوار پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے کے زیر صدرات پشتونخوامیپ حلقہ این اے 265 کوئٹہ سٹی سے مربوط علاقائی یونٹوں کے سیکرٹریوں اور دیگر ذمہ داران کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز حاجی علی محمد ترین، ندا سنگر، عبدالرزاق بڑیچ اور احسان آغا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور قومی اسمبلی کے حلقے سے منسلک صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی بی 27،پی بی 28 اور پی بی 29 کی سطح پر ارگنائزنگ کمیٹیاں بنائی گئی جو اپنے اپنے حلقوں میں مربوط نظم و ضبط اور حلقے کے ووٹر سے بلا تاخیر رابطے اور اس کے ساتھ فی الفور انتخابی دفاتر کے کھلنے اور ووٹرزلسٹ پر کام کرنے کے علاوہ حلقوں میں انتخابی مہم شروع کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت ملک کے بائیس کروڑ عوام نان شبینہ کے لئے مجبورہے ماضی کے حکمرانوں نے بین القوامی مالیاتی اداروں سے دھڑادھڑ قرضے لیکر جو بد تر حالت عوام پر مسلط کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے