گڈانی میں مسلسل پانی کی قلت کے باعث عوام سراپا احتجاج

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) ساحلی علاقے گڈانی میں مسلسل پانی کی قلت کے باعث عوام سراپا احتجاج، نو منتخب کونسلرمحمد امین سنگھور بلوچ کی کی قیادت میں مرد،خواتین،بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے گڈانی موڑ کے قریب گڈانی و شپ بریکنگ سے کراجی جانے والی سڑک کو دو گھنٹے تک آمدورفت کیلئے بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقے گڈانی میں مسلسل پانی کی قلت کے باعث عوام سراپا احتجاج، نو منتخب کونسلرمحمد امین سنگھور بلوچ کی کی قیادت میں مرد،خواتین، بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے گڈانی موڑ کے قریب گڈانی و شپ بریکنگ سے کراچی جانے والی سڑک کو دو گھنٹے تک آمدورفت کیلئے بند کردیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں دو گھنٹے گزرنے کے بعد عوام مین آر سی ڈی شاہراہ پہنچے جہاں گڈانی موڑ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مین قومی شاہراہ کو بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کیا اس موقع پر شرکاء نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حب کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔بعدازاں تحصیلدار گڈانی محبوب علی چنال و ایس ایچ او گڈانی شیراز علی بھٹو نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات اور یقین دہانی کے بعد روڈ کو کھول دیا۔مظاہرین نے کہا کہ اگر دو دن میں پانی کی سپلائی شروع نہیں کی گئی تو دوبارہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی خواتین کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی شوق نہیں کہ ہم اپنا گھر بچے چھوڑ کر سڑکوں پر تپتی دھوپ میں احتجاج کریں ہمیں اس جدید دور میں بھی بنیادی ضرورت محروم کیا جا رہا ہے آئے روز پانی کی بندش کے سبب ہم انتہائی اذیت و مشکلات کا شکار ہیں۔ٹینکرز سے پانی خریدنے کی ہم استطاعت نہیں رکھتے کونسلر محمد امین سنگھور نے کہا کہ ہمیں جان بوجھ کر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا جارہا ہے یا ہمیں وقت پر پانی دیں یا کہ دیں کہ دیں ہم پانی نہیں دینگے صرف طفل تسلیوں سے پیاس نہیں بجھتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے