گرفتاریاں شروع ہوئیں تو میں گرفتاری دونگا، الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا، عمران خان

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دوں گا، ان کی کوشش ہے کہ مجھے گرفتار کر کے نا اہل کیا جائے۔انہوں ںے غیر ملکی نشریاتی اداروں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر اتر آئی ہے، ہم نے الیکشن کیلئے حکومتوں کی قربانی دی۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا کہ جنرل باجوہ کے دور میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی، یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ عوام منڈیٹ والی حکومت لے آئیں گے، جب آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عدالتوں کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ن لیگ کا سوشل میڈیا عدالتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، مریم نوازنے عدلیہ پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا، اسے کوئی نہیں پوچھ رہا، صرف عوام ہی عدالتوں اور اداروں کو مضبوط رکھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے