کوئٹہ ، کسٹم کی کارروائی 4 کروڑ سے زائد کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیاگیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کسٹمز فیلڈانفورسمنٹ یونٹ رخشان ڈویژن نے کریک ڈاؤن کے دوران 4کروڑ سے زائد کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔چیف کلکٹرکسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر ایڈیشنل کلکٹرانفورسمنٹ عبیداللہ اسسٹنٹ کلکٹر شہریار اور رخشان ڈویژن انفورسمنٹ انچارج اصف زمان کے زیر نگرانی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نوشکی دالبندین اور ماشکیل کے اسٹاف جن میں انسپکٹرز حاجی ظاہر، قمر، الہء بخش، عمران جوزف بلند بخت ملک زین نے کلاس فور کے ساتھ مل کر مختلف بسوں سے بڑی تعداد میں ٹائرز، کمبلز، سیگریٹس۔ پلاسٹک شاپرز، پلاسٹک رسی، اور 20 ہزار لیٹرز غیر ملکی ایرانی ڈیزل برآمد کی۔ جنکی مالیت تقریبا 4 کروڑ روپے بنتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے