کسٹمز حکام کی رخشان ڈویژن میں کاروائی 4کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام کی رخشان ڈویژن میں کاروائی 4کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر کسٹمز حکام نے رخشان ڈویژن میں کاروائی کر تے ہوئے مختلف بسوں سے ٹائرز، کمبلز، سیگریٹس، پلاسٹک شاپرز، پلاسٹک رسی، اور 20 ہزار لیٹرز غیر ملکی ایرانی ڈیزل برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق بر آمد غیر ملکی سامان کی قیمت 4کروڑ روپے بنتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔