وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے اٹامک انرجی کو صحت ،زراعت، صنعت اور بجلی کے شعبے میں استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیتوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریا نو گروسی پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے