منی بجٹ سینیٹ میں بھی پیش، تحریک انصاف کی جانب سے مزاحمت کا سامنا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) حکومت کی جانب سے منی بجٹ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی پیش کر دیا گیا، وزیر خزانہ نے بجٹ دستاویز پیش کیں، اس دوران اسحاق ڈار کنفیوژن کا شکار ہوئے، وہ فنانس بل پیش کرنے کی بجائے معطل تحریک پڑھتے رہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بجٹ دستاویزات پیش کرنے کے دوران حکومت کو سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اپوزیشن کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ ڈائس کا گھیراؤ کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے فنانس بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، شور شرابے کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن اراکین سے بجٹ پر سفارشات مانگ لیں، فنانس بل سفارشات کیلئے کمیٹی کے سپرد کر دیا جس کے بعد سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے