لوگ مہنگائی سے تنگ آکر خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی

گنداخہ(ڈیلی گرین گوادر)سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں عالمی سطح پر ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوریا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اوستہ محمد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں مجبوری ہے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں لوگ مہنگائی سے تنگ آکر خود کشی اور خود سوزی کرنے پر مجبور ہیں ملک میں کرپشن عام ہوچکی ہے انھوں نے کہا کہ دیگر اداروں کی طرح ذرائع ابلاغ وابستہ افراد بھی معاشی مسائل سے دوچار ہیں ان شااللہ ملک میں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا اس موقع پر انھوں نے پیپلز پارٹی کے تمام دوستوں سے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمھوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو اور منشور کو عوام تک پہنچانے کی خاطر تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی اوستہ محمد میں مزید فعال ہو۔کیونکہ غریب اور مزدور طبقہ کی امنگیں پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے