غیر قانونی فشنگ کو روکنے کیلئے ماہی گیروں کو ساتھ دینا ہوگا،میر سیف اللہ کھیتران

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ فشریزکی پیڑولنگ ٹیم نے بدھ کو بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں بھر پور انداز میں کاروائی کر کے ایک ٹرالرز کوعملہ سمیت پکڑکر مقدمہ درج مچھلیاں ضبط کرلی گئی۔ واضع رہے کہ فشریز ٹیم کی کل سے یہ دوسری کاروائی ہے۔ یہ بات بدھ کے روز ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھیتران نے بھرپورانداز میں کاروائی میں محکمہ فشریز کے حصہ لینے والے پیڑولنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور سیکریڑی فشریز کاظم جتوئی کی خصوصی ہدایت پر دن رات کر کے محکمہ فشریز کی پیڑولنگ ٹیمیں کاروائیاں کررہا ہے اور ہمہ وقت تیار ہے،ہم کسی صورت بھی غیر قانونی ٹرالر زکو نہیں چھوڑیں گے، ان کے خلاف بھرپورانداز میں آپریشن جاری ہیڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کہاہے کہ محکمہ فشریز وپیٹرولنگ ٹیم کی جنگی بنیادوں پر غیرقانونی ٹرالرز کے خلا ف کاروائیاں کررہا ہے آج بھی بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں غیرقانونی شکار کرتے ہو ئے ایک ٹرالرزکو پکڑ لیا اوران کے ساتھ عملے کو بھی گرفتار کرلیا ہے ڈی جی فشریز نے کہا کہ محکمہ فشریز پیٹرولنگ ٹیم کی بھر پور کاروائیاں جاری ہیں گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل کاروائیاں کررہا ہے کسی شخص کو ہرگز اجازت نہیں ہوگی کہ وہ غیرقانونی شکار کریں۔جبکہ ایکسپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں غیر قانونی فشنگ کو بھی روکنے کے لیے ماہی گیروں کو ساتھ دینا ہوگا محکمہ فشریز غیر قانونی ٹرالر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے ہم کسی صورت بھی غیر قانونی ٹرالر کو نہیں چھوڑیں گیانہوں نے کہا کہ غیر قانونی فشنگ کو بھی روکنے کے لئے ماہی گیروں کو ساتھ دینا ہوگا جبکہ سمندر میں بہترین نظم و ضبط قائم کرنے سے ہی مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا صوبائی حکومت سمندر کے کنارے ماہی گیروں کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے