عمران خان نے لوگوں کیلئے گولیاں کھائیں، صحتیابی کیلئے 2 ہفتے درکار ہیں، فواد چودھری

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی دھجیاں حکومت اڑا رہی ہے، پاکستان میں دہشت گردی بہت سیریس مسئلہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا تھا، اس احتجاج میں عمران خان شامل نہیں تھے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جھوٹا، مضحکہ خیز مقدمہ درج کیا گیا، عمران خان صحت یاب ہو رہے ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان تو عدالت آنا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹرز نے منع کیا ہے، ان کی ہڈی جڑ گئی ہے، مکمل صحت یابی کیلئے دو ہفتے درکار ہیں، ڈاکٹرز نے کہا ہے اگر چلیں گے تو ہڈی دوبارہ کھل سکتی ہے، حکومت کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر حملہ ہو سکتا ہے، لاہور ہائی کورٹ میں کہا ہے عمران خان کی غیر موجودگی میں ضمانت دیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مزید کہا کہ وہ نواز شریف نہیں جس نے 50 روپے اشٹام پر لندن چلے جانا ہے، عمران خان نے پاکستان کے لوگوں کیلئے گولیاں کھائی ہیں، وہ ڈرنے والے نہیں اس حکومت کو گھر بھیجیں گے، کل ہمارے وکلا عدالت پیش ہوں گے، اس کیس کو تو ویسے ہی ختم ہو جانا چاہیے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے