صوبہ بھرمیں برقی نظام کی ترقی وتوسیع اوربجلی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبہ بھرمیں برقی نظام کی ترقی وتوسیع اوربجلی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے البتہ زرعی صارفین کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کیسکو کے لیئے مالی مسائل پیدا ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے زرعی صارفین کے بقایا جات میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس وقت زرعی سبسڈی کی مدمیں صوبائی حکومت کے زمہ تقریباً44ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت کے ذمہ زرعی سبسڈی کی مدمیں 26ارب روپے واجب الاداہیں جبکہ زرعی صارفین کے ذمہ بلوں کی مدمیں بقایاجات تقریباً383ارب روپے واجب الاداہے۔علاوہ ازیں بعض زرعی صارفین کی جانب سے ازخوداورغیرقانونی طورپرٹیوب ویل کنکشن نصب کئے گئے ہیں جس کے باعث کیسکوگرڈسسٹم نیٹ ورک پربے تحاشا لوڈکادباؤ ہے جس سے نہ صرف قیمتی تنصیبات کونقصان پہنچنے کااندیشہ ہے بلکہ غیرقانونی بجلی استعمال کرنے کی وجہ سے ماہانہ کروڑوں روپے ریونیوکی مدمیں نقصان کاسامنارہتاہے۔لہٰذکیسکواپیل کرتی ہے کہ جنہوں نے غیرقانونی ٹیوب ویل نصب کرکے غیر قانونی طریقے سے بجلی حاصل کی ہیں وہ فوری طورپر اپنے خود ساختہ غیرقانونی کنکشنز ہٹادیں اسکے ساتھ ساتھ وہ اپنے بجلی کے واجبات جمع کرانے کے علاوہ بقایاجات بھی فوری طورپرجمع کرائیں بصورت دیگر کیسکوکی ٹیمیں کارروائی کرکے اُن کے برقی کنکشنز منقطع کریے گی اور بجلی منقطع ہونے پرکیسکوکسی بھی صارف کے نقصان یا زحمت کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے