سبی، تین روزہ سالانہ اجتماع کے دوران دفعہ 144 اورڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ
سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کی زیر صدارت سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوران امن وامان ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی، اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد کیپٹن ر اویس، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر رفیق مستوئی و دیگر کی شرکت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے لہٰذا موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے تمام عوام الناس اور شہریوں سے یہ اپیل ہے وہ قانون پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں اور ڈبل سواری کرنے سے گریز کریں اپنے ساتھ موٹر سائیکل کے کاغذات رکھیں اور نمبر پلیٹ لگائیں پولیس اور لیویز کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ شہری اجتماع کے دوران اپنا قومی شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں بغیر شناختی کارڈ گھر سے نہ نکلا جائے انہوں نے کہا کہ تین روزہ سالانہ اجتماع کے دوران ڈی ایچ کیو اسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے ڈاکٹروں اور اسٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام بی ایچ یوز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے دوران ایمرجنسی تمام مراکز صحت اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعداد بڑھائی جائے گا ڈپٹی کمشنرسبی منصور قاضی نے ڈی ایچ او اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ محکمے موبائل ڈسپینسری، ایمبولینسز، فائر بریگیڈ اجتماع گاہ میں پہنچائیں انہوں نے کہا کہ تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور فرزندگان توحید کو اجتماع گاہ تک آنے کے لئے اور ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنے کے لئے ایس ایس پی پولیس کی سربراہی میں ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے اور ٹریفک پلان کے تحت گاڑیوں کی آمد رفت جاری رہے گا۔جبکہ 16فروری سے 19فروری تک بڑی گاڑیوں کا اندرون شہر داخلے پر پابندی رہے گا جبکہ کوئٹہ سے آنے والی بڑی گاڑیوں کو دشت اور سندھ سے آنے والی گاڑیوں کو بختیار آباد سمیت مختلف مقامات پت روک دیا جائے گا۔