حکیم شیخ حاجی عبدالباقی ایک نفیس اور شفیق انسان تھے،ڈاکٹر قاسم بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے معروف طبی معالج حکیم حاجی شیخ عبدالباقی کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حاجی عبدالباقی ایک نفیس اور شفیق انسان تھے جس نے اپنی پوری زندگی طب کے شعبے میں انسانیت کی خدمت کے لئے گزار دی ان کی بہیمانہ قتل کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے علاقے میں بدامنی پر اپنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شیخ حاجی عبدالباقی کی قاتلوں کو فوری گرفتار اور کیفر کردار تک پہنچائے۔انہوں نے کہاکہ شیخ حاجی عبدالباقی کے قتل سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکتا اس طرح کے لاقانونیت اور بدامنی سے علاقے کی امن سبوتاژ ہوسکتا ہے بدامنی کی تدارک کے لئے انتظامیہ کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں۔انہوں نے ایس پی و دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ حکیم شیخ حاجی عبدالباقی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے اسکے قتل کے محرکات عوام کے سامنے رکھے اور قاتلوں کو کھڑی سزا دی جائے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شیخ حاجی عبدالباقی کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے