تفتان سے ایران جانے والی خواتین کی تصویریں لینا اسلامی بلوچی قبائلی روایات کے خلاف ہے،نیشنل پارٹی چاغی

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ تفتان سے ایران جانے والی مقامی سرحدی خواتین کی تصویریں لینا اسلامی بلوچی قبائلی روایات کے خلاف ہے ڈپٹی کمشنرچاغی کو تفتان میں موجود اداروں سے اس حوالے سے بات کرناچائیے بیان میں کہاگیاہے کہ راہداری کاسسٹم پہلے بھی رائج رہاہے سالوں تک مقامی لوگ جاتے رہے ہیں مگر خواتین کی تصاویر لینے کاکوئی قانون نہیں رہاہے اب ایران جانے والے مردوخواتین کی تصویریں پہلے ہی سے راہداری پرلگے ہوئے ہوتے ہیں مگر تفتان سے ایران جاتے ہوئے خواتین کی تصویریں غیرمردلے رہے ہیں جوکہ ملکی واسلامی اوربلوچی روایات سے متصادم ہے بلوچ خواتین دہشت گرد نہیں کہ سیکورٹی کے بہانے انکی تصویریں لی جائیں بیان میں ڈپٹی کمشنر ودیگر اداروں سے مطالبہ کیاگیاہے کہ راہداری پر پہلے ہی سے موجود مرد وخواتین کی دوبارہ ڈیجیٹل کیمروں سے تصویریں لینے کاسلسلہ بندکیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے