بلوچستان حکومت نے ٹیکسٹ بک بورڈ کو مفت درسی کتب کی چھپائی کیلئے 56 کروڑ روپے کی رقم ریلیز کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت نے ٹیکسٹ بک بورڈ کو مفت درسی کتب کی چھپائی کیلئے 56کروڑ روپے کی رقم ریلیز کردی پبلشرز کی جانب سے کتب کی چھپائی مکمل ہونے کے بعد مارچ کے شروع درسی کتب اسکولوں کو فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ یحیی مینگل نے بتایا کہ بلوچستان کے نئے تعلیمی سال کیلئے مفت درسی کتب کی چھپائی کیلئے محکمہ خزانہ نے 56کروڑ روپے کی گرانٹ ریلیز کردی ہے رقم کی ادائیگی کے بعد لاہور میں پبلشرز نے درسی کتب کی چھپائی شروع کردی ہے۔،توقع ہے کہ مارچ کے اوائل تک 86لاکھ درسی کتب چھپ کر آجائیں گی جو تمام اضلاع کو فراہم کردی جائیں گی۔چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے بتایا کہ مفت درسی کتب فروری کی بیس تاریخ تک تمام اضلاع کو فراہم کردی جاتی تھیں مگر اس مرتبہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پبلشرز نے درسی کتب کی چھپائی روک دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے