این اے 265 بی این پی کا ایک مضبوط قلعہ ہے گزشتہ الیکشن میں اس نشست پر پارٹی کو ایک سازش کے تحت ہرایا گیا،اختر حسین لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام حلقہ این اے 265کوئٹہ llسٹی کے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بی این پی حلقہ 27،28اور 29 سے منسلک یونٹس سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران اور عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے کی، جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے اختر حسین لانگو اور اعزازی مہمان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ٹکری شفقت اللہ لانگو تھے، اجلاس کی کارروائی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نے چلائی، اس موقع پر ضمنی الیکشن مہم کو تیز کرنے عوامی رابطہ مہم کارنر میٹنگز اور دیگر سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیااور مختلف کارنر پر پروگرام رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مرکزی دفتر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا،اور اس سلسلے میں دوستوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں تاکہ و ہ اپنے جملہ توانائیوں کو ضمنی الیکشن مہم کو تیز کرنے پر مرکوز رکھیں اجلاس میں پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے اختر حسین لانگو، غلام نبی مری، ٹکری شفقت اللہ لانگو، اس حلقے سے پارٹی کے نامزد امیدوار و ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، اسماعیل کرد، علی نذیر احمد لانگو، صبوری آغا، علی اکبر مینگل،بابو کھوسہ، رضا جان شاہیزئی،گنیش لال راجپوت،حاصل خان بنگلزئی، حاجی خالد سخی، ماما ایوب پرکانی، وڈیرہ عطامحمد لانگو، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ بی این پی کا ایک مضبوط قلعہ ہے گزشتہ الیکشن میں اس نشست پر پارٹی کو ایک سازش کے تحت ہرایا گیا، اور ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا، اور ایک ایسے بندے کو عوام پر مسلط کیا گیا جس کو عوام نے کوئی پزیرائی تاعید و حمایت حاصل نہیں ہوئی، ضمنی الیکشن میں بی این پی ایک مرتبہ پھر اپنی اس ہاری ہوئی سیٹ کو کامیاب ہو کر عوام کے مینڈیٹ اور تائید و حمایت کی حفاظت کرینگے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ اس نشست پر بی این پی کے امیدوار کی حمایت کریں،کیونکہ پی ڈی ایم اقابرین کا اصولی اسٹینڈ اور بیانیہ رہا ہے کہ جس نشست پر پی ڈی ایم میں شامل جماعت دوسرے نمبر پر رہے ضمنی الیکشن میں اس جماعت کی حمایت کی جائے، کیونکہ کوئٹہ شہر میں بی این پی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس حلقے میں رہنے والی آبادی بلوچ پشتون ہزارہ آباد کار اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے عوام بی این پی کا مضبوط نمائندہ پلیٹ فارم ہے، کیونکہ دیگر جماعتوں میں ایسا موثر نمائندگی قوموں کے حوالے سے موجود نہیں ہے،کیونکہ بی این پی کسی قسم کی نفرت تعصب تنگ نظری انتشار افرا تفری پر یقین نہیں رکھتی بلکہ وہ بلوچستان کے جملہ حقوق ساحل وسائل کے دفاع کی جد و جہد کر رہے ہیں جس میں تمام قوموں کے حقوق برابر ہیں، لہذا آنے والے ضمنی الیکشن میں یہاں کے باشعور عوام بی این پی کے نامزد امیدوارمیر جمال لانگو کو اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب بنا کر بلوچستان کی یکجہتی کی قومی فکر و سوچ کو فروغ دیکر کر باشعوراور زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے