یونیورسٹی آف گوادر اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)یونیورسٹی آف گوادر اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاھور کے درمیان تعلیمی الحاق کی سہولت کے لیے مفاہمت یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب گوادر یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یاداشت پر یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے دستخط کئے۔مفاہمتی یاداشت کے مطابق دونوں ادارے آپس میں علمی وابستگی کے قیام میں سہولت فراہم کریں گے۔ دونوں تنظیمیں ابھرتے ہوئے نظریات کی نشوونما کے لیے مختلف تحقیقی منصوبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ ایک دوسرے کو فائدہ پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی نے اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان اچھے تعلقات ایک مثبت قدم کو سراہا اور مزید کہا کہ "ہمیں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربے اور تعلیمی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے وائس چانسلر کے لیے یونیورسٹی لائبریری میں یونیورسٹی آف گوادر کی خواتین فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایچ ای سکالرز اور طلبا کے درمیان بہتر تعلقات کو آسان بنائے گا اور دو طرفہ سائنسی، تحقیق پر مبنی، تکنیکی سیمینارز، ورکشاپس، کانفرنسز اور کورسز کے انعقاد کو فروغ دے گا۔.”آخر میں وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے معزز مہمانوں کو سووینئرز بھی پیش کیے۔اس موقع پر رجسٹرار گوادر یونیورسٹی دولت خان، ڈائریکٹر اورک محمد ارشاد، پی ایس او ٹو وائس چانسلر جناب رحمت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے