ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمد حنیف نورزئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اقبال نورزئی ایم ایس سول ہسپتال قلات ڈاکٹر حاجی نسیم لانگو ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ایم ایس آغا کریم خان ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد ابراہیم بنگلزئی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں قلات میں صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں محکمہ صحت کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو صحت کے شعبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دیا جارہا ہے قلات کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں یقینی بنایا جائے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف بلا تفریق کارروائی کیا جارہا ہے ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی یقینی بنایا جارہا ہے قلات کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ڈاکٹرز لوگوں کیلئے مسیحا ہے وہ اپنے فرض کے ساتھ مخلص رہے اور علاقے کے لوگوں کی خدمت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے