پشتونخوامیپ سے متعلق کیسزکی سماعت جواباات جمع کرانے کے بعد سماعت 22 فروری تک کیلئے ملتوی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے متعلق دو الگ الگ درخواستوں کی سماعت فریقین کی جانب سے جوابات جمع کیس کی سماعت 22 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پشتونخواملی عوامی پارٹی سے متعلق دومختلف کیسوں کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران دونوں طرف سے وکلاء اور فریقین الیکشن کمیشن کے روبروپیش ہوئے،سماعت کے دوران دونوں کیسز سے متعلق جوابات جمع کرائے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت کو22 فروری 2023 کیلئے ملتوی کردیا۔